لاہور۔ گورنرپنجاب چودھری سرور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی بیرون ملک فنڈریزنگ مہم پروزیراعظم عمران خان ناراض ہیں ،گورنر پنجاب چودھری سرور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے،گورنر پنجاب وقت مانگنے کے باوجود وزیراعظم سے ملاقات نہ ہونے پر وضاحت دیں گے ،گونر پنجاب جہانگیر ترین کے بیان پر بھی وضاحت دیں گے ،چودھری سرورحکومتی اتحاد یوں سے رابطوں کے بارے میں بھی بتائیں گے ۔
ہو نے والی متوقع پریس کا نفرنس بارے سینئر صحافی خوشنود علی خان کا کہنا ہے کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بھی چھٹی کردی جائے گی، ایجنسیوں نے وزیراعظم کو خبر دی تھی کہ گورنر چوہدری سرور بیرون ملک دورے کے دوران عثمان بزدار کے خلاف انقلاب لانے کی کوششیں کر رہے تھے۔
سینئر صحافی خوشنود علی خان نے نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک سے باہر تھے لیکن انہیں واپس بلالیا گیا کیونکہ ایجنسیوں نے وزیر اعظم کو خبر دی تھی کہ گورنر چوہدری سرور انقلاب لارہے ہیں ، اس لیے ان کی گردن مروڑ دی گئی، وہ عثمان بزدار کے خلاف انقلاب لارہے تھے لیکن وہ ان کے اپنے گلے پڑ گیا ہے، اب صرف وہ خود نہیں جائیں گے بلکہ عثمان بزدار بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔
گورنر صاحب کل کو پریس کانفرنس کرکے وضاحتیں کریں گے اور بالآخر چلے جائیں گے۔ وہ عمران خان کو ملنے آئے لیکن نعیم الحق کو مل کر چلے گئے جس کا مطلب ہے کہ عمران خان ان سے اتنے ناراض ہیں کہ ان سے ملنا نہیں چاہتے تھے۔ وہ واپس گئے اور وزیر اعلیٰ کو ملنے چلے گئے ، دونوں نے مل کر طے کیا کہ ارکان اسمبلی کو کھانا دے دیا جائے۔
ضرور پڑھیں: پاک میڈیا فورم کے زیراہتمام کشمیر ایکسپریس کی 17ویں سالگرہ کی تقریب
خوشنود علی خان کے مطابق گورنر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر جہانگیر ترین نے ہی سب کچھ کرنا ہے تو کیا ہم چھولے بیچنے آئے ہیں۔ گورنر کی چھٹی ہوجائے گی اور ان کیلئے دروازے بھی بند ہیں، ن لیگ میں وہ واپس جانہیں سکتے اور پیپلز پارٹی انہیں لے گی نہیں