صادق آباد۔ کے ایل پی روڈ پر نجی بینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق کے ایل پی روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ واقعے میں ابتدائی طور پر 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ اس دھماکے کے نتیجے میںبینک کی عمارت کے علاوہ باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی پی او صادق آباد کا کہنا ہے کہ فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا لیکن بظاہر یہ سلنڈر کا دھماکا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔