کسی بھی ملک کی معیشت میں دیگر ذراءع کے ساتھ سیاحت اہم کردارادا کرتی ہے جس کو دیکھتے ہوئے موجودہ حکومت سیاحت پر توجہ دے رہی ہے , ملک سے انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے سیاحت کا فروغ اہم کرداراداکرے گا
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو اور ان سے منسلک کوہ
سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے عندیہ دیا ہے اور کوہ سلیمان تحصیل سے تعلق رکھنے والے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی ہے کہ ڈیرہ غازیخان او رراجن پو ر اضلاع کے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں کے ان ایکسپلورڈ علاقوں کو کھولا جائے جس کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو خصوصی ٹاسک دیاگیا ہے ;252; کمشنر اسداللہ فیض ، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل اظفرضیاء، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی انعم حفیظ اوردیگر افسران گزشتہ ایک ماہ سے پہاڑی سلسلوں کے دورہ کے ساتھ متعلقہ محکموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے کوہ سلیمان میں موجود پہاڑی سلسلوں میں ٹورسٹ ریزارٹ قائم کرنے کیلئے تجاویز طلب کر رہے ہیں ;252; ڈائریکٹر جنرل فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی و کمشنر اسداللہ فیض نے گزشتہ روز چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز طاہر فارو ق، ڈاکٹر احتشام انو ر، بابر بشیر ، ناصر افضل اوردیگر افسران کو فورٹ منرو میں اکٹھا کر کے تجاویز طلب کیں اور کوہ سلیمان فیسٹیول کو حتمی دینے کیلئے افسران کو ٹاسک دیا ;252; فورٹ منرو میں تمام سرکاری ریسٹ ہاوسز کی تزئین و آرائش کی جائے گی جنہیں فیسٹیول کے مہمانوں کیلئے کھولا جائے گا;252; فورٹ منرو کی ہوٹل انتظامیہ کو بھی اعتماد میں لیاگیا ہے کہ وہ سیاحوں کو بہترین خدمات کم نرخوں پر فراہم کریں گے ;252; ;252; ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا گیلانی کا رونگھن کے راستے میں ٹریفک حادثہ بھی اسی ٹورسٹ ریزارٹ کی جگہوں کو ڈویلپ کرنے کے وزٹ کے دوران ہوا
جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کے علاوہ کوہ سلیمان میں سیاحت کے بے نظیر نظارے موجود ہیں موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ان علاقوں تک سیاحوں کو رسائی دی جائے جس کیلئے ملکی و بین الاقوامی شہرت کے حامل سیاحوں کی توجہ مرکوز کرنے کیلئے تین ر وزہ کوہ سلیمان فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے جو آئندہ ماہ فورٹ منرو کے ساتھ ساتھ کوہ سلیمان رینج میں موجود نو اہم پہاڑی چوٹیوں مبارکی ،یکبائی ، ماڑی ، بیل پتھر ، اناری کے علاوہ خوبصورت مقامات مٹ چانڈیہ ، گلکی ، سرتھوخ ، لوپھانی دف ، پھگلہ ، زندہ پیر ، گربن ، سحر بن ، سری ، ڈولی اوردیگر مقامات میں ٹورسٹ ریزارٹ قائم کرنا ہے جس کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی جار ہی ہے مرحلہ وار تمام علاقوں تک روڈ کی رسائی دے کر سیاحت کیلئے کھول دیاجائے گا;252; فورٹ منرو کی اونچائی سطح سمندر سے 6470فٹ جبکہ یکبائی ٹاپ کی اونچائی 7400فٹ ہے
کوہ سلیمان ٹورسٹ فیسٹیول سے جہاں سیاحوں کو کوہ سلیمان رینج کے صحت افزا مقامات سے روشناسی ملے گی وہاں قبائلیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو ں گے ;252;سیاحتی سرگرمیوں سے اخوت اوربھائی چارے کا پیغام ملے گا ;252; تین روزہ فیسٹیول میں ناءٹ کیمپنگ ، صوبائی ناءٹ ، کرافٹ بازار ، فوڈ سٹریٹ ، کراٹے ، والی بال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ، بلوچ و سرائیکی کلچرل شو ، پیرا گلائیڈنگ ، تصویری نمائش ، گھڑ سواری ، بون فائر، علاقے کا روایتی بلوچ تلوار رقص ضام دریس اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے ;252; ضلع ڈیرہ غازیخان کی حدود میں داخل ہوتے ہی غازیگھاٹ اوردیگر مقامات پر سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ علاقوں کی رہنمائی کیلئے پمفلٹس دیئے جائیں گے ;252; کوہ سلیمان فیسٹیول کی حتمی تاریخ کا اعلان سٹیل برجز او ررابطہ سڑک کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا ;252; کوہ سلیمان ٹورسٹ فیسٹیول میں جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہاں اس علاقہ میں موجود مذہبی ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا ;252; ڈیرہ غازیخان کے ایک طرف کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فرید ;231; او ردوسری طرف تونسہ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی ;231; اور فورٹ منرو کے راستے میں حضرت سخی سرور ;231; کے مزارات موجود ہیں ;252; اولیاء اللہ کی درگاہوں سے مذہبی ٹورازم کو فروغ ملے گا تو دوسری طرف کلچرل ٹورازم کیلئے بھی راہیں کھلیں گی ;252; ڈیرہ غازیخان اور راجنپو رکے اہم نو تمندار بزدار ، کھوسہ ، لغاری ، قیصرانی ، لنڈ ، کھتران ، مزاری او رگورچانی سمیت دیگر ٹرائب کے قبائلی رسم و رواج ، روایات اور مہمان نوازی سے متعلق سیاحوں کو معلومات ملیں گی
دوست ملک جاپان کے تعاون سے پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی شاہراہ این 70پر راکھی گاج سے بواٹا تک جنوبی ایشیاء کے اپنی نوعیت کے منفرد طویل سٹیل برجز او رکشادہ سڑک کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کیا جارہاہے ;252; تقریبا 23ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ جلد مکمل کرلیاجائے گاجس میں 90فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے فنشنگ باقی ہے منصوبہ کی تکمیل سے بلوچستان اور پنجاب کے فاصلے کم ہوں گے تنگ روڈ کی وجہ سے حادثات اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاتھا اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ڈیرہ سے فورٹ منرو تک کا سفر تقریبا 35سے 40منٹ کم ہو جائے گا او رفورٹ منروآنے والے سیاحوں کو دلکش نظاروں کے ساتھ محفوظ سفر میسر ہوگا ;252;
علاقہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے مقامی افراد کے علاوہ معروف بائیک رائیڈر کراس روٹ کلب کے چیئرمین مکرم خان ترین ڈیرہ غازیخان کا بائیک رائیڈر جوڑا پروفیسر عمران لودھی ، سمیرا بانو کے علاوہ پروفیسر شعیب رضا ، حبیب اللہ بلوچ ، مزمل حسین اور دیگر سیاحوں کی توجہ مبذول کرنے کیلئے بائیک ریلی او ر دیگر پروگرامز کا انعقاد کرتے رہتے ہیں او رکلچرکے فروغ کیلئے آرٹس کونسل کا اہم کردار ہے
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار قبائلی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے ، تعلیم صحت اور ر وزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں کوہ سلیمان میں موجود علاقوں تک رسائی کیلئے روڈ بنائے جا رہے ہیں ;252; قبائلیوں کی میڈیکل کالج ، غازی یونیورسٹی ، بلوچ لیوی ، بی ایم پی ، پنجاب پولیس او رپاک فوج میں تعلیم اور ملازمت کے کوٹہ کیلئے بھی کام شرو ع کر د یاگیاہے امید ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ علاقہ میں ترقی کی راہیں کھلیں گی او رجنوبی پنجاب میں کوہ سلیمان رینج کی شکل میں نیا ٹورسٹ ریزارٹ بنے گا اور کوہ سلیمان رینج سے ملک کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر ہو گا