کوٹ سلطان {صبح پا کستان} محلہ حاضر شاہ میں صفاءی ، بجلی سمیت بنیادی سہولیات کا فقدان ۔عوام میں بے بسی اور پریشانی کا عالم ، مطالبات کے حق میں عوام سراپا احتجاج ۔ا
ہلیان محلہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ محلہ (محلہ حاضر شاہ) کوٹ سلطان کا سب سے بڑا محلہ ہے جس کی آبادی تقریباً (3500) ہے دن بہ دن آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مگر بنیادی سہولیات کا فقدان بہت زیادہ ہے
اس محلہ میں سوئی گیس ، پختہ گلیوں اور سیوریج کا بہت زیادہ فقدان ۔ بجلی نہ ہونے کے برابر (200KVٹرانسفارمر اور 20 کھمبوں کی اشد ضرورت)۔ اہلیان محلہ کا کہنا ہے کہ پچھلے 30 سالوں سے اس محلہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا عوام کو بنیادی سہولیات (بجلی ،گیس ،سیوریج ،پختہ گلیاں)تک میسر نہیں۔ اس موقع پرچودھری محمد ہارون صالح، چودھری محمد شاہد اقبال،شبیر چانڈیہ اور دیگر اہا لیان محلہ حاضر شاہ نے گفتگو کرتے ہو ءے کہا کہ سیاسی لوگ ہر 5 سال بعد آتے ہیں ووٹ لے کر چلے جاتے ہیں پھر کبھی نظر ہی نہیں آتے عوام کن مسائل کا مشکل سے سامنا کر رہی ہے کوئی پتہ نہیں۔
اہلیان محلہ کی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد انکےبنیادی سہولیات کے مسائل کو حل کرے۔