کوٹ سلطان{صبح پا کستان }امید سحر سوسائٹی کوٹ سلطان کے لو گوں کی امید بن گئی ، سو ساءیٹی کی ٹیم نے قبر ستان کو قبضہ ما فیا سے چھڑانے اور شہر کو صاف ستھرا منا نے کا عزم کر لیا
اس سلسلہ میں امید سحر سوسائٹی سوشل ورکرز کی اپیل پر اپنی مدد اآپ کے تحت شہر کے معروف سماجی کار کن اور معروف شخصیت چودھری شاہد برکس اینڈ کمپنی کے مالک چودھری شاہد اقبال نے دلچسپی لیتے ہوئے اپنے ذاتی خرچے پر قبرستان میں لائٹس لگوانے کے بعد صفائی کا عمل شروع کرنے کا ساتھ دیا اور قبرستان کی صفائی جہاں پر سالوں سے کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے تھے ان کو اٹھوا کر آبادی سے دور پھینکا ۔ چودھری شاہد اقبال ، چودھری محمد ہارون صالح ، اللہ نواز سرگانی ، ٹیم امید سحر سوسائٹی اور پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کوٹ سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبرستان ہمارا اصل مقام ہے ہم لوگوں نے مرنے کے بعد ادھر آنا ہے لہذا اس کی صفائی ستھرائی میں انتظامیہ و اہلیان علاقہ ہمارا ساتھ دے تاکہ ہم یہاں پر موجود قبضہ مافیا گروپ جو بہت تیزی سے قبرستان پر قبضہ کر رہے ہیں انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ان کے خلاف سخت ایکشن لے۔ چودھری شاہد اقبال نے کہا کہ انشاءاللہ ہم اپنے شہر کو صاف ستھرا بنائے گئے اور مزید انہوں نے کہا کہ چودھری شاہد برکس اینڈ کمپنی کی مکمل مشینری کوٹ سلطان شہر کی صفائی کے لیے دوبارہ ایک مرتبہ نہیں ہزار مرتبہ آئے گی اس وقت تک کام کرے گی جب تک ہماراشہر کوٹ سلطان بلکل پاک صاف نہیں ہوجاتا انتظامیہ سے ایک مرتبہ پھر درخواست ہے کہ قبرستان میں قبضہ مافیا گروپ کے خلاف ایکشن لے اور قبرستان کی چاردیواری مکمل کروائے