لیہ(صبح پا کستان)تحصیل لیول ہسپتال کوٹ سلطان سے 3 مشتبہ کروناوائرس مریضوں کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیا گیا، ریسکیورز کو اسپیشل پروٹیکشن سوٹ ودیگر لوازمات سے لیس کر کے بھیجا گیا شفٹ کئے جانے والے مشتبہ مریضوں میں خدابخش اسکی بیوی پٹھانی مائی۔ تفتان چیک پوسٹ پر حساس ادارے کا اہلکار اظہر عباس شامل ہیں یہاں یہ بات واضع رہے کہ خدابخش ایران زیارات کے بعد پاکستان اپنے گھر لیہ کے نواحی علاقہ پہاڑ پور واپس آیا ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرامیر عبداللہ سامٹیہ نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ وفیلڈ سٹاف کو بروقت متحرک کردیا ہے بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا ڈیٹا مرتب کرکے ان کی مانیٹرنگ جاری ہے اسی مانیٹرنگ کے دوران ایران سے واپس آنے والے خدابخش کو کھانسی ونزلہ کی شکایت ہونے تفتان بارڈر پر حساس ادارے کے اہلکار کو مزید تشخیص کیلئے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے تاکہ اگر ان افراد میں کرونا وائرس موجود ہو تو اس کے مطابق علاج معالجہ ہوسکے متاثرہ مریضوں کو شفٹ کرنے سے قبل ریسکیو 1122کے اہلکاروں کوخصوصی ہدایات واقدامات کئے گئے جن میں خصوصی پروٹیکشن کٹ تمام اہلکاروں کو پہنائی گئی۔دوسری طرف سوشل میڈیا کے توسط ضلعی انتظا میہ کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ ضلع لیہ میں کرونا وائری کا کو ئی مریض نہیں ہے
قا رئین ۔ خبر کی تصویر کو ایڈت کیا گیا ہے