لاہور . کورونا کے وارجاری، لاہور میں 5 نئے مریض سامنے آ گئے، شہر میں کل تعداد 204 ہو گئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 928 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ڈی جی خان سے 213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 142 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گجرات میں 90، راولپنڈی میں 53، جہلم میں 28، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں 14، 14، سرگودھا میں 10 مریض زیر نگرانی میں ہیں۔ فیصل آباد میں 9، وہاڑی میں 8، بہاولنگر، حافظ آباد میں 5میانوالی اور رحیم یارخان میں 3،3 مریض، ملتان، نارووال، لودھراں میں 2، 2 مریض، لیہ، خوشاب اور سیالکوٹ میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنائیں۔