لاہور ۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت الرٹ، تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ، سکولز میں تین روزہ آگاہی مہم چلائی جائے گی
کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم میں بچوں کو بتایا جائے گا کہ اس وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے سکولوں میں آگاہی بینرز لگائے جائیں گے اور بچوں کے لئے آگاہی سمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں آگاہی مہم جلد شروع کر دی جائے گی، شہروں میں صفائی ستھرائی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی سربراہی میں اہم اجلاس میں فیصلے کئے گئے
Source:
لاہور نیوز