لندن۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہونام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی دنیا پر پنجھے گاڑ رہا ہے اور اس سے ہونے والی ہلاکتیں سوائن فلو سے بہت زیادہ ہیں۔
انہوں نے درخواست کی ہے لاک ڈاو¿ن میں نرمی نہ کی جائے، کوویڈ 19 بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ 2009 میں آنے والی وبا سوائن فلو سے زیادہ مہلک ہے۔ٹیڈروس ایڈہونام نے کہا کہ ہم جانتے کہ یہ کورونا وائرس مجمعوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے تاہم مرض کی جلد تشخیص، ٹیسٹینگ، آئسولیشن ، کورونا سے متاثرہ شخص کا خیال رکھنا اور ان کورونا سے متاثرہ شخص کے قریبی لوگوں کی تلاش کرنے سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کیسز کی تعداد دگنی ہوتی جا رہی ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے جبکہ اس کے ختم ہونے کی رفتار بہت کم ہے۔
کورونا وائرس سےاحتیاط برتنے کے باوجود کینیڈا میں 44,000 اموات کا اندیشہ، حکام نے خبردار کر دیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوائن فلو کا دورانیہ جنوری 2009 سے لے کر اگست 2010 تک کا تھا جس سے 16 لاکھ لوگ متاثر جبکہ 18 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔