لاہور۔ پنجاب میں کورونا سے مریضوں کی ہلاکتیں بڑھنے لگی،مزید 18 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو گئے اس طرح پنجاب میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد144 ہو گئی۔
ترجمان ہیلتھ کیئر نے کہاہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 491 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثرین کی تعداد 8133 ہو گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 144 اموات ہوچکی ہیں،پنجاب میں صحتیاب افراد کی تعداد 2680 اور 25 مریض تشویشناک ہیں ۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن