اسلام آباد۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 694 مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہو گئی۔
تاحال ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہے جبکہ 548 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 613 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 548 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن