لاہور ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان پاکستانیوں پر مہنگائی بم گرادیا گیا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین عبدالرؤف مختار کی جانب سے آتے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من ہوگئی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 35 روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 805 روپے سے بڑھ کر 840 روپے ہوگئی ہے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن