راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست دشمن عناصر غیر ملکی دشمن ایجنسیز کے تعاون سے پروپیگنڈا کرتے ہیں، سمندرپار ریاست مخالف عناصر کے پر وپیگنڈا سے گمراہ نہ ہوں، قوم کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ پاکستان ہمارا ملک ہے، یہیں رہنا ہے، یہیں مرنا ہے، ملکر چلیں گے تو آسمان کی بلندیاں چھو لیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف سے طلبااورفیکلٹی ممبرزکی ملاقات آئی ایس پی آرڈائریکٹوریٹ میں ہوئی، ملاقات میں173طلبا اور فیکلٹی ممبرز کاتعلق بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے تھا۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، بلوچستان ذہین ترین اور متحرک نوجوانوں سے مالا مال ہے، تعلیم ہماری قومی تر جیح ہے ،نو جوان اپنی تعلیم اور کام پر توجہ دیں، منفی تاثر کو ختم کریں، نوجوان قومی سا لمیت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان امن و استحکام اوربلوچستان کی خوشحالی کے بغیرترقی نہیں کرسکتا، پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کیسے ترقی کر سکتا ہے ؟مجھے بلوچستان سے بہت محبت ہے، فخر ہے کہ میرا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے، بلوچستان میں کئی ای پی ایس سکول کھولے جا رہے ہیں، کوئٹہ میں نسٹ کا کیپس کھولا جا رہا ہے، پوری توجہ بلوچستان کی طرف ہے، ہم آہنگی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، پاک فوج اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہے
source…
۔http://dailypakistan.com.pk/national/28-Sep-2017/650633