اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیرخارجہ عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ کوئی بھی سی پیک کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عبد اللہ ہارون کا کہناتھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی، پاکستان میں نئی جمہوری حکومت اقتدارسنبھالنے والی ہے جبکہ کوئی بھی سی پیک کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کے ون بیلٹ ون روڈویڑن کاحصہ ہے،چین پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کررہاہے کیونکہ چینی صدرپاکستان کواپناگہرادوست سمجھتے ہیں۔ آئی ایم ایف پیکج کوسی پیک کیساتھ مشروط کرنادرست نہیں، آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج پرامریکی بیان نامناسب ہے۔