کوئٹہ ۔ کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر ایف سے کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،3ایف سی اہلکار شہید 5زخمی ہوگئے ، سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ائیر پور ٹ روڈ پر ایف سی کی گاڑی کی نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ۔گاڑی کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق موٹر سائیکل سائیکل میں 9کلو باروددی مواد نصب تھا جس کو گاڑی کے قریب آنے پر دھماکے سے اڑادیا گیا ۔
دھماکے فوری بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ، شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن