ڈیرہ غا زیخان (صبح پا کستان): کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے دارالاطفال کا دورہ کیا اور یتیم بچوں کے ساتھ دو گھنٹے سے زائد کا وقت گزارا ۔ عیدی،عید ملبوسات اور تحاءف تقسیم کیے ۔ بچوں کےلئے پرتکلف افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ سوشل ویلفیئر و پنجاب بیت المال کی زیر نگرانی ماڈل چلڈرن ہومز میں مقیم یتیم بچوں سے ملاقاتیں کیں ۔ مہندی،چوڑیاں اور دیگر عید اشیاء ملنے پر بچیاں خوشی سے نہال ہوگئیں ۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا ۔ بچوں کیلئے رہائش اور سہولیات بھی دیکھی ۔ کمشنر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی ماڈل چلڈرن ہومز میں مقیم یتیم بچوں کی کفالت سرکاری فراءض کے ساتھ صدقہ جاریہ میں حصہ شامل کرنا ہے ۔ بچوں کو معیاری رہائش،تعلیم،تربیت اور خوراک دی جارہی ہے،کمشنر کوبتایا گیا کہ ماڈل چلڈرن ہومز میں 39 بچیاں اور 37 لڑکے مقیم ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مہر مظہر عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین بزدار،انچارج محمد ابراہیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال متین،سی ای او ایجوکیشن محمود الحسن اور محکمہ کے دیگر افسران کے علاوہ ندیم غوث،شبلی شب خیز غوری،طارق علی خان کاکڑ اور ایڈوائزری کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔