ڈیرہ غا زیخان (صبح پا کستان):کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمدچوہدری نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا، ضلعی صدر ہسپتال ،سردار کوڑے خان پبلک سکول اور رمضان سہولت بازار کا بھی معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے خصوصی بچوں سے بھی ملاقات کی، عیدی اور تحاءف تقسیم کیے جس پربچوں نے خوشی کا اظہارکیا ۔ سردار کوڑے خاں پبلک سکول میں کمشنر ڈی جی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرڈویژن کے تمام سرکاری سکولوں کے سپیشل بچوں کو عید گفٹ دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کی جدید خطوط پرتربیت کرکے ان کو مفید شہری بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ بچے ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اچھے اور مربوط انداز میں کام کررہی ہے،تاہم بہتری کی گنجائش ہر جگہ موجود ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں سہولیات مل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری کی ضرور ت ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی، سی ای او تعلیم ماہ جبین، پرنسپل سردار کوڑے خان پبلک سکول طاہر بشیر بھی موجود تھے ۔