لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک) چودھری برادران نے صوبےمیں کمشنری نظام کی بحالی پر حکومت پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار کر دیا۔ لوگوں کو اب ہماری حکومت یاد آرہی ہے، اب بلدیاتی نمائندے مارے مارے پھریں گے، رل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا نتیجہ پانی میں مدھانی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔ جب تک اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوتیں گرینڈ الائنس نہیں بن سکتا۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکمران اورنج لائن میٹرو ٹرین پر جان لڑا رہے ہیں کیونکہ یہ ڈالر کماؤ ٹرین ہے۔ پاناما کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیے عدالتوں کو سیاست میں نہیں لانا چاہیے۔
پرویزالہٰی نے نئے بلدیاتی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے باعث بلدیاتی نمائندے رل جائیں گے۔ اس سے قبل ضلع بہاولنگر کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے مسلم لیگ قاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
source ,http://www.92newshd.tv