اسلام آباد. چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر سے اٹھنے والی آواز عدل وانصاف کیلئے ہے ،اقوام متحدہ میں کئی قراردادیں ہیں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ،آج وقت آگیا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی ،عالمی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ کسی کے ساتھ ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے فخر امام نے کہا کہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن ہے خبریں بہت مشکل سے آرہی ہیں ،ہر کشمیری کے گھرکے باہر بھارتی فوجی کھڑے ہیں ،کرفیو نافذہے ،لوگوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا ،انہوں نے کہا کہ پلواما حملے کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈاکیاگیا ،پاکستان مخالف پروپیگنڈا کی وجہ سے بی جے پی کو حکومت ملی،بھارت غیر قانونی اقدام سے ظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے، بھارت اپنے آپ کو علاقے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے،چیئرمین کشمیرکمیٹی نے کہا کہ قائداعظم کا 2 قومی نظریہ سچ ثابت ہو گیا،بھارت میں مسلمانوں کو دبایا جا رہا ہے ،بھارت کشمیر میں نسل کشی کررہا ہے ،ان کا کہناتھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کشمیر کا فیصلہ کشمیر ی عوام کرینگے ،بی جے پی آر اورایس ایس اپنانظریہ نافذکرناچاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے تحریک آزاد میں تیزی آئی ، بھارت نے تحریک تیز ہونے کے بعدمزید فوجی تعینات کئے ،ایک لاکھ سے زائد کشمیری جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں ،کشمیری بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں ،سید فخر امام نے کہا کہ کشمیر کی گلی گلی میں بھارتی فوجی تعینات ہیں ،اقوام متحدہ میں کئی قراردادیں ہیں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ،آج وقت آگیا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی ،عالمی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ کسی کے ساتھ ہے ،چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جارحیت کا جواب دیا،قوم اورمسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا قتل عام اور نسل کشی کی جارہی ہے،عالمی میڈیا بھی دن رات مقبوضہ کشمیر سے متعلق خبریں دے رہا ہے ،بھارتی عوام کو بھی صورتحال دیکھنی چاہئے،مقبوضہ کشمیر میں دواﺅں اور خوراک کی کمی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کے نو لاکھ سے زائد فوجیوں نے کشمیر کا لاک ڈاﺅن کیا ہواہے ،مسئلہ کشمیر کا حل استواب رائے سے ہی ممکن ہے ،انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے دنیا کو اب فیصلہ کرناپڑے گا،مقبوضہ وادی میں کرفیوسے کشمیرگھروں میں محصور ہیں ،برہان وانی جیسے جذبے کے ڈر سے مودی نے فوجی تعینات کئے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر سے اٹھنے والی آواز عدل وانصاف کیلئے ہے ۔