لیہ( صبح پا کستان )تھانہ کروڑ پولیس نے تیز دھار آلہ سے شہری کوبے دردی سے قتل کرنے والا سفاک قاتل کوگرفتار کر لیا ،قاتل عدنان نے ساتھیوں کے ہمراہ شعیب احمد نامی شہری کو قتل کیا تھا ،مقتول شعیب احمداپنے سسرال سے افطاری کے بعد اپنی بیوی کے ہمراہ گھر جا رہا تھا ،ملزم عدنان نے ساتھیوں کے ہمراہ راستے میں روک کر شعیب پرحملہ کیا ،تیز دھار آلہ کے پے در پے وار کیے جو مقتول شعیب کے دائیں ،بائیں ،ناف اور جسم کے دیگر حصوں پر لگے ،خون سے لت پت شعیب احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کےلئے فوری تحرک کیا ،تھانہ کروڑ پولیس نے ملزم مختصر وقت میں گرفتار کرکے بند حوالات کیا ،ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے ،ایس ایچ او عابد علی کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو کیفر کردار تک پہنچا کر مقتول کے ورثاء کو مکمل انصاف فراہم کیاجائے گا ۔