کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان ) جوڈیشری اور بار ایک ہیں اگر ملک کو ہر قسم کے جرایم سے پاک کرنا ہے تو ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا انصاف کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے وکلا کے تعاون کے بغیر حقایق تک پہنچنا ممکن نہی ان خیالات کا اظہار تحصیل بار کونسل کے نومنتخب عہدیداران کی حلف وفاداری کی تقریب کے دوران خطاب میں ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج لیہ شوکت کمال ڈار نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وکلا عوام کی خدمت کرتے ہیں اور ان کی سب سے اہم ضرورت چیمبر ہی ہوتا ہے کروڑ لعل عیسن میں وکلا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مزید چیمبر کی ضرورت کا مسلہ ہمارے علم میں ہے اور اس مسلہ کے حل کے لیے ہم سے جو بن سکے گا ہم کریں گے تقریب سےممبر پنجاب بار کونسل لالا غلام مصطفی جونی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاشرہ میں انصاف کی فراہمی کا اہم ستون ہیں اور جوڈیشری اس ستون پر قایم چھت ہے ہم ملکر ملک میں بہتر عدالتی نظام قایم رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا آج جو بھی معزز جج ہیں کل یہ ہمارے ساتھ بیٹھے تھے اگر یہ ہم سے ہیں تو ہمیں ان سے الجھنے کی پالیسی سے اجتناب کرنا چاہیے انہوں نے تحصیل بار کونسل کروڑ کی لائبریری کے لیے کتب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحصیل بار کونسل کروڑ لعل عیسن کو اپنی بار سمجھتے ہیں اور ہم سے جو ہو سکے گا ہم اس کے لیے کریں گے اس موقع پر نومنتخب صدر تحصیل بار کونسل چوھدری عبدالروف گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ انتہائی پسماندہ ہے ہمارے پاس وسایل انتہائی کم اور مسایل بہت زیادہ ہیں بارکونسل خستہ حالی کا شکار ہے نیں وکلا کے پاس چیمبر ہیں نہ چیمبر تعمیر کرنے کے لیے زمین جبکہ ہم دسٹرک سیشن جج سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسایل کے حل کے لیے اپنا کردار اداء کریں اس موقع پر تحصیل بار کونسل کروڑ لعل عیسن کے تمام عہدیداران نے حلف اٹھایا جبکہ اس موقع پر نیں وکلا کو بار کونسل میں شمولیت کی اسناد بھی دی گیں کروڑ لعل عیسن کی معروف شخصیت و سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ ، سابقہ ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، چیرمین ضلع کونسل لیہ ملک عمر علی اولکھ ، سابقہ صدر اخلاق خان ایڈوکیٹ ، سابقہ صدر بار کونسل زوالفقار خان سیہڑ ایڈوکیٹ ، الفت شاہ قریشی ایڈوکیٹ ، زیشان خان سیہڑ ایڈوکیٹ چوہدری ضیا ایڈوکیٹ ، ملک شعیب ایڈوکیٹ ، شاہجہان خان ایڈوکیت ملک عثمان علی اولکھ ، رفاقت علی ٹیپو ایڈوکیٹ ایڈیشنل سیشن جج ملک لطیف ، ایڈیشنل سیشن کروڑ خالد الرحمن جام محمد یونس وایس چیرمین پنجاب بار کونسل سمیت مقامی وکلا تاجروں معززین و شہریوں اور صحافئ برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی