لیہ {صبح پا کستان }تحصیل کروڑ میں ایس ڈی او واپڈا نے ایم این اے سمیت 40 سے زائد افراد کے خلاف انداراج ایف آئی آر کی درخواست گذار دی ۔ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں تحریک انصاف کےممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کے سیکرٹری اور واپڈا اہلکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑے گالم گلوچ کے بعد دفتر میدان جنگ بنا رہا ممبر قو می اسمبلی کے سیکرٹری کے ناروا اور نا مناسب رویہ کے خلاف واپڈا اہلکاران نے لیہ ڈویژن میں تمام دفاتر کو تالا لگا کر ہڑتال کا اعلان کر تے ہو ءے تمام دفاتر میں تا لے لگا دیءے ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف ایس ڈی او واپڈا نے ایم این اے عبدالمجید خان نیازی اور اسکے سیکریڑی سمیت چالیس سے زائد افراد کے خلاف انداراج ایف آئی آر کی درخواست گذار دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اندراج مقدمہ کے لءے پو لیس کو دی جانے والی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ واپڈا کروڑ آفس میں عبدالمجید خان نیازی ایم این اے،محمد قیصر خان بلوچ،سلیمان حیدر،محمد اجمل ،محمد شاہد شاہ و40سے زائد دیگر لوگوں مسلح ہوکر واپڈا کروڑ کے دفتر میں داخل ہوکر محمد ظفراللہ لائن سپر نٹنڈ نٹ،جمعہ خان لائن مین کو گالیاں و ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرنا شروع کردیا جن کو باقی ملازمین شاہد افضل لائن مین،محمد آذر حکیم،عثمان خورشید لائن سپر نٹنڈنٹ،افتخار عابد،محمد جاوید لائن مین ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے کوشش کی تو محمد قیصر و دیگر نامعلوم افراد نے ان کے اوپر بھی دھاوا بول دیا اسلحہ کے زور پر ملازمین کو خوب مارا پیٹا،فرنیچر کو توڑا اور ریکارڈ کو پھاڑنا شروع کردیا ملازمین کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر حبس بے جا میں رکھ کر موبائل فون چھین لئے اور خوب مارتے رہے،اسی اثنا میں عبدالمجید خان نیازی ایم این اے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ دفتر میں داخل ہوکر ملازمین کو خود ٹھپر مارتے اور گالیاں دینے کے علاوہ اسلحہ کے زور پر ملازمین کو کان پکڑوا کر مرغا بناتے رہے ،ایس ڈی او واپڈا نے وجہ عناد یہ بتائی کہ عملہ عبدالمجید نیازی کے بلوں کی ریکوری اور حالیہ بارش کے دوران ٹرانسفارمر کا جل جانا بتایا تھانہ میں ایس ڈی او واپڈا کروڑ کی طرف سے دی گئی درخواست میں زیر دفعہ 186ت پ،353ت پ،506ت پ،148ت پ،7ATAکے تحت مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر مہیا کرنے کی استدعا کی ہے،
واپڈا یو نین کے زونل وائس چیئرمین محمد حماد خان ،ڈویژنل صدر ملک الطاف پیارے بھائی نے اس واقعہ کی بھر پور مذ مت کرتے ہو ءے کہا کہ ایم این اے عبدالمجید خان نیازی کا ساتھیوں سمیت واپڈا دفترکروڑمیں داخل ہوکر اہلکاروں پر تشدد،تضحیک کرنا کسی صورت برداشت نہیں ہم عوام کو حکومتی پالیسی کے مطابق واپڈا کی سہولیات بہم پہنچا رہے ہیں واپڈا اہلکار اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر لوگوں کو سہولیات دیتے ہیں ان سہولیات کے متبادل ہم پر تشدد کرنا اور تضحیک کرنا ناقابل برداشت ہے جب تک اس کا ازالہ اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا ہائیڈروورکر یونین ہڑتال پر رہے گی جس کا دائرہ کار وسیع بھی کیا جاسکتا ہے۔