کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان ) تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی عبدالحمید خان نیازی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن یکساں تعلیمی نظام کو عملی جامہ پہنانے کا احسن اقدام کروڑوں روپے مالیت کی اپنی زاتی قمیتی زمین برلب سڑک 8 کنال گورنمنٹ گرلزاینڈ بوائز سکول 85 چک کو گفٹ کردی اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے مہما ن خصو صی پی ٹی آئی ایم این اےحاجی عبدالمجید خان نیازی کے علاوہ پی ٹی آئی ٹکٹ ھولڈر چوھدری اطہر مقبول اور سی او ایجوکیشن لیہ چوہدری شوکت علی نے بھی خطاب کیا
سکول ہذا کی ہیڈ مسٹریس نے سکول کو اپ گریڈ اور بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے فری بس کی سہو لت مہیا کئے جانے کی توجہ دلاءی ۔ جس پر مہمان خصو صی ایم این اے عبد المجید خان نے فوری طور پر بچوں کو بس فراہم کر نے اور کروڑوں روپے مالیت کی اپنی زاتی قمیتی زمین برلب سڑک 8 کنال گورنمنٹ گرلزاینڈ بوائز سکول 85 چک کو گفٹ کا اعلان کیا ۔
ایم این اے کے اس علم دوست اقدام سے سکول کے بچوں میں خوشی کے لہر دوڑ گئی علاقہ ہذا کی عوام اور سیاسی وسماجی شخصیات و محکم تعلیم کے آفیسران وسٹاف کی جانب سے بھی ایم این اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کو تعلیم دوست اقدام اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا
تقریب میں چیرمین افتخار خان نیازی. وائس چیئرمین رانا محمد طارق قیصر خان بلوچ چوہدری محمد نثار پی ٹی یو کے تحصیل صدر شیخ محمد خالد چوہدری رفاقت علی ٹیپو گجر ملک مجید نیازی محکمہ تعلیم کے آفیسران ٹیچر ودیگر معززین نے بھی شرکت کی