کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان )انجمن تاجران کے الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست مسترد الیکشن وقت مقررہ پر کروانے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کروڑ لعل عیسن کے الیکشن بورڈ کی طرف سے الیکشن ڈیٹ کے خلاف معروف تاجر و سیاسی شخصیت صادق جکھڑ نے سید احسن سول جج کی عدالت میں درخواست دی کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے قبل انجمن تاجران کے الیکشن کا جواز نہی اس لیے الیکشن کو ملتوی کیا جائے اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل اقبال شہانی نے دلایل دیے جبکہ دوسرے فریق کے وکیل شاہنواز نے انجمن تاجران کروڑ لعل عیسن کے الیکشن کو مقررہ وقت پر کروانے کے حق میں دلایل دئیے دونوں اطراف کے دلایل سننے کے بعد سول جج نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو دو بجے سناتے ہوئے سول جج سید احسن نے انجمن تاجران کروڑ لعل عیسن کے الیکشن کو رکوانے کے لیے دی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکش مقررہ وقت پر کروانے کے لیے جاری شدہ شیڈول کے حق میں فیصلہ دے دیا اس موقع پر موقع پر موجود تاجروں نے سول جج احسن اقبال کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران کے الیکشن کا ہمارے سیاسی و گروہی دھڑوں سے کوئی تعلق نہی تاجروں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب بنا کسی مداخلت کے کریں اور ایسے افراد کو لائں جو سیاسی مداخلت سے آزاد ہوں
رپوٹ ۔ غلام دستگیر شاہ