کروڑ لعل عیسن (ظاہر شاہ سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ لعل عیسن محدود وسائل کے باوجود تمام سہولیات دستیاب ہیں تمام مشینری ورکنگ میں ہے ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑلعل عیسن کے ایم ایس ڈاکٹر چودھری محمد اسلم نے کیا انھوں نے کہا کہ میری تعنیاتی سے قبل ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں تھی جس سے عوام شدید پریشان تھی اب عوام کو لیہ ملتان لاہور جانے کی ضرورت نہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین موجود ہے جو کوئی بھی غریب شہری کسی وقت لگواسکتےہیں انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں شہریوں کے تمام سہولت ہمہ وقت میسر ہیں ایوننگ کے وقت بھی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈی سی لیہ، سی او ہیلتھ لیہ کے خصوصی ہدایات پر مریضوں کے ہر قسمی ٹیسٹ سرکاری سے ہورہے ہیں جبکہ ڈینگی بخار کے لے ہسپتال میں یونٹ قائم کیا ہوا ہے جہاں پر ان کے ٹیسٹ فری کیے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہسپتال کے خلاف ہونے والے سازشی عناصر کے سدباب کے لئے میڈیا، شہریوں بے نقاب کریں گئے انھوں نے کہا کہ کچھ عناصر نے ہسسپتال کے حوالے سےایک اب نارمل شخض کی خودساختہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے جو جھوٹ، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ہسپتال کا پورا سٹاف اسکی مذمت کرتی یے انھوں نے کہاکہ پ جاب حکومت کی ہدایت پر آج سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ میں ہیپاٹائٹس بی ،سی مریضوں کی فری سکریننگ ہوگی اور ہر قسمی ادویات اور ویکسین فری فراہم کی جائےگی انھوں نے کہاکہ ہسپتال کا مکمل یکجو ہوکر کام کر رہی ہے