کروڑلعل عیسن (صبح پا کستان ) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پرکروڑمیں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کامظاہرہ شرکاء نے مہنگائی بے حیائی اوربے روزگاری کے خلاف پلے کارڈاٹھارکھے تھے
مظاہرہ سے امیرجماعت اسلامی مبشرچوہدری نے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو تین سال ہوگئے ہیں عوامی مفادات کیلئے کوئی پالیسی اور لائحہ مرتب نہیں کیا گیا مہنگائی کاجن بوتل سے باہر نکل کر عوام کو نگل رہا ہے ایک طرف کرونا کی وباء ہے تو دوسری طرف حکومت کی ملک اور عوام دشمن پالیسیاں ہیں عمران خان جس مافیاز کی بات کرتے ہیں وہ سب اس کے اردگرد ہیں تین سال بعد بھی وزیراعظم کا کرپشن میں اضافہ ہونے کا بیان دراصل حکومت کی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہے موجودہ دور میں جتنے بھی بحران پیدا کئے گئے وہ خود حکومت کی طرف سے کئے گئے ہیں موجودہ حکومت کا طرۂ امتیاز یہ ہے کہ اس نے عوامی مقبولیت حاصل کرنے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے جن جن اقدامات اور اصلاحات کی مخالفت کی تھی ان ہی تمام کاموں کو اپنے دورِ اقتدار میں ڈنگے کی چوٹ پرکرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے طرح طرح جواز بھی گھڑے جا رہے ہیں پٹرول ڈیزل اضافہ کیا گیا عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہےمحسوس یہ ہوتا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے اصل صورتحال کا ادراک نہیں ہے یا پھر اس معاملے میں عوام کی مشکلات کا احساس نہیں ہے اور اسے صرف اور صرف اپنے ٹیکسوں سے غرض ہے جو پیٹرولیم کی مختلف مصنوعات سے اکٹھے کئے جاتے ہیں جب کہ عام آدمی ان کی تلخ ترش باتیں اور جھڑکیاں سہہ کر چپ سادھ لیتا ہے اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو وہ دن دور نہیں جب عام آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کی سکت بھی کھو دے گا مگر بد انتظامی اور حکومتی فیصلوں نے ان کی افادیت کو ختم کر دیا ہے حکومت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ا ضافہ نہ کرنے کا عندیہ دیتی آئی ہے مگر عملی صورت یہ ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہوا ہے یہ وہ اشیائے ضروریہ ہیں جن کے بغیر عام سے عام آدمی کا بھی گزارہ نہیں ہے ان حکومتی اقدام کے نتیجے میں نا صرف مہنگائی بڑھے گی بلکہ بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ رہے گا عوام شدید مسائل کا شکار ہیں لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ کچھ نہیں ہوا اس سے تو یہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ اسے اس کے اثرات کا علم نہیں اگر علم ہے تو پھر عوام کے ساتھ ہمدردی نہیں ہے۔ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے وعدوں کے ساتھ برسرِ اقتدار آئی ہے لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے یعنی عوام کی آمدنیوں اور قوتِ خرید کا احساس کئے بغیر ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں کہ مہنگائی کئی گنا بڑھتی جا رہی ہے اور اسی شرح سے غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے احتجاجی مظاہرہ سے قاری حسین اولکھ ایڈووکیٹ اورضیاءالرحمان نے بہی خطاب کیا
رپورٹ :۔ حافظ خلیل احمد قیصر سینئر پریس رپورٹر کروڑ