لیہ{ صبح پا کستان} سوشل میڈ یا پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر، نرسز اور میڈ یکل سٹاف میں کرونا ٹیسٹ پازیٹو ہو نے کے بارے ہو سٹوں کی بھرمار ، کرونا کے حوالہ سے لیہ آج کل افواہوں کے زد میں ، شہریوں میں خوف و ہراس ۔ محکمہ صحت اور ذمہ دار ادارے صورت حال کی وضاحت کریں
تفصیلات کے مطا بق سوشل میڈیا پر کرونا بارے پوسٹوں کے سبب عوامی حلقوں اور شہریوں میں بہت تشویش پاءی جارہی ہے اور لوگ خوف ہراس کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ان پو سٹوں میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ڈاکٹرز ، نرسز اور میڈیکل سٹاف سمیت 13 افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ ءے ہیں اسی طرح ضلع کے دیگر علاقوں میں کرونا کے پھیلاءو بارے بھی سوشل میڈ یا پر ایسی پو سٹیں دیکھنےاور پڑھنے کو مل رہی ہیں ۔ یہ افواہ بھی زبان زد عام ہے کہ گذشتہ دنوں ڈی ایچ کیو کے سی سی ءو وارڈ میں ایک ایڈ مٹ مریض کے ڈسچارج ہو نے کے بعد پتہ چلا کہ مریض کرونا کا بھی نشتبہ مریض تھا جس کے بعد وارڈ سے متعلقہ ڈاکٹرز نرسزاور میڈ یکل سٹاف کا کرونا ٹیسٹ کریا گیا جس میں 13افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ ءے ہیں ، سو شل میڈ یا پر چلنے والی پو سٹوں میں تو ان متاثرہ افراد کے نام بھی دیءے جا رہے ہیں ، جس سے عوامی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے
عوامی ، سماجی اور شہری حلقوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظا میہ کے ذمہ دار ضلع لیہ میں کرونا کی صحیح صورت حال میڈیا کے توسط واضح کرے