اسلام آباد . ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کرتارپورراہداری معاہدے پردستخط بہتراہم پیشرفت ہے،بھارتی عوام نے بھی کرتارپورراہداری کے حوالے سے ہونےو الی پیشرفت پرخوشی کااظہارکیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کرتارپورراہداری معاہدے پردستخط بہترین پیشرفت ہے،معاہدے سے قبل کچھ چیلنجز کا سامنا تھا،کرتار پورراہداری معاہدہ کم عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچا،بھارتی عوام نے بھی کرتارپورراہداری کے حوالے سے ہونےو الی پیشرفت پرخوشی کااظہارکیاہے،گوردوارے میں شاپنگ ، داخلے،پاسپورٹ اورقیام کےلئے جگہ بنائی گئی ہے،11ماہ میں بہترین معاونت سے کرتارپورراہداری کاکام مکمل کیا،گزشتہ پیرکوبھارتی حکومت سے معاہدے پر اتفاق کیاگیاتھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرتارپورراہداری معاہدے کے بعدایک اچھاتاثرقائم ہواہے،معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں،سیاحت کے لحاظ سے پاکستان خوبصورت ملک ہے،ماضی میں ہم نے سیاحت کے شعبے کو نظر انداز کیا تھا،حکومت نے سیاحت کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں ۔