لیہ {صبح پا کستان} ڈی پی او محمد علی وسیم کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے ساتھ ملاقات ،ضلع بھر سے سوشل میڈیا ایکٹیو سٹ نے میٹنگ میں شرکت کی ۔میٹنگ کا انعقاد پولیس لائن لیہ میں کیا گیا
ڈی پی او محمد علی وسیم نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے ساتھ میٹنگ کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کوفروغ دینا ہے۔سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ پولیس کی خامیوں کی نشاندہی کریں اور پولیس کے اچھے کاموں کی تشہیر کریں.تا کہ خامیوں کو دور کرکے پولیس اور عوا م کے درمیان حائل خلیج کو کم کیا جا سکے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ہی پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے
میٹنگ میں مو جود سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے اس سلسلہ میں اپنی تجاویز پیش کیں ۔ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نےتجاویز کا خیر مقدم کیا اور قابل عمل تجاویزکو سراہا ۔