لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم مستردشدہ عناصر کاٹولہ ہے،یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ،اس ٹولے کاایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم پی اے چودھری اشرف انصاف اور چودھری یونس انصاری نے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد اکاظہارکیااوراپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیہ کی مذمت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے اداروں کااحترام سب پر لازم ہے ،قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ،مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کاٹولہ ہے،یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ،اس ٹولے کاایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ،ان کاکہناتھا کہ سابق حکمرانوں نے ماضی میں عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا،لوٹ مار کرکے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے ،اپوزیشن کاشرانگیزبیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں ،گوجرانوالہ کوپاکستان تحریک انصاف کاقلعہ بنائیں گے۔