پشاور: ڈی آئی خان میں تھانہ یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی عابد اقبال فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی نے بتایا کہ پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت اقبال کھیارہ اور فیصل کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق اقبال بالی پر سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر فرقہ وارانہ مقدمات بھی تھے جبکہ اقبال بالی کالعدم تنظیم کا مقامی طالبان کمانڈر تھا۔
بالی کھیارہ کو مارنے پر خیبر پختونخوا حکومت نے 60لاکھ روپے اور پنجاب حکومت نے 30 لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔
Source:
/https://www.express.pk//