لیہ {صبح پا کستان }ڈی آئی جی ساؤتھ پنجاب ملتان محمد شعیب خرم کی دفتر پولیس لیہ آمد ۔ ڈی پی او محمد علی وسیم و دیگر دفتر سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ڈی آئی جی محمد شعیب خرم نے شجرکاری کے تحت دفتر پولیس کے لان میں پودا لگایا اور ملکی استحکام و سلامی کی دعا کی ۔
ڈی آئی جی محمد شعیب خرم نے پولیس خدمت مرکز لیہ کا وزٹ کیا ۔پولیس خدمت مرکز میں تعینات سٹاف سے روز مرہ ورکنگ بارے دریافت کیا ،شہریوں کوفراہم کی جانے والے پولیس سروسز(کریکٹر سرٹیفکیٹ ،پولیس ویری فکیشن،ڈرائیونگ لائسنس لرنر پرمٹ و یگر) کے طریقہ کار کا جائزہ لیا ۔
ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ شہریوں کو بناء انتظار کی زحمت کے پولیس سروسز فراہم کی جائیں اورسروسز کے حصول کےلیے آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آیا جائے ۔ڈی آئی جی محمد شعیب خر م نے انسداد جرائم اور شہریوں کے تحفظ کےلئے ڈی پی او محمد علی وسیم کے کیے گئے اقدامات کو سراہااور اطمینان بخش قرار دیا