لاہور۔ڈینگی مچھر کے ڈنک بڑھتے جا رہے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک بڑھنے لگی ہے ، لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 64مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 92 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے صرف64لاہور سے رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں رواں سال ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد828ہو چکی ہے جن میں لاہور سے متاثرہ 687افراد شامل ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13شہری ڈینگی کا شکار ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 107 ہو گئی ہے ، اسلام آباد میں ڈینگی سے دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 74مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
پشاور کی صورتحال بھی اچھی نہیں ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اس وقت 8مریض زیر علاج ہیں ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک 108 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔
ایچ ایم سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے 694ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔