ڈیر ہ غازی خان( صبح پا کستان )ملک کو امن سلامتی کا گہوارہ بنانے کے لیے پاکستان علماء کونسل بھر پور کردار ادا کر رہی ہے علماء کونسل کو مزید فعال اور مضبوط انداز سے ملک و قوم کی خدمت کے لیے کوشاں ہے یہ بات پنجاب کے سرپرست اعلیٰ و ممبر اتحاد بین المسلیمین حضترت مولانا خواجہ پیر اسعد حبیب شاہجمالی نے مرکزی چیئر مین حضرت علامہ حافظ طاہر محمود اشرف سے ملاقات کے دوران کہی تفصیل کے مطابق پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سرپرست اعلیٰ و ممبر اتحاد بین المسلمین حضرت مولانا خواجہ پیر اسعد حبیب شاہجمالی نقشبندی نے اسلام آباد پیغام اسلام کانفرنس کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی، وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، سمیت مختلف وزراء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خواجہ اسعد حبیب شاہجمالی نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حضرت علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کے ہمراہ اسلام آباد کنونشن سنٹر میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ عوادہ الجہنی سمیت اسلامی ممالک سے آئے ہوئے زعماء شیوخ کا پرتپاک استقبال کیا اور امام کعبہ سے خصوصی ملاقات کی۔ خواجہ اسعد حبیب شاہجمالی نے صدر مملکت عارف علوی سے اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکیسالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور جہاں ہماری ضرورت پڑی ہم ملک و ملت کی حفاظت کیلئے اگلی صفوں میں موجود ہوں گے۔