ڈیرہ غا زیخان (صبح پا کستان) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان قدسیہ ناز نے ارٹس کونسل کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل کی زیر نگرانی جاری پانچ روزہ کیلی گرافی نمائش دیکھی۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل اور خطاطوں نے فن پاروں سے متعلق اگاہی دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قدسیہ ناز نے کہا کہ خطاطوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں رکھے گئے فن پارے انمول ہیں اور خطاطوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے