ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ ڈویژن پروفیسر مظہر حسین گشکوری نے کہا ہے کہ بہتر اورخوشگوار زندگی کے لیے سرسبز و شاداب ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے کلائیمیٹ چینج (آلودگی ، دھواں ، شور ، سمندروں اور دریاؤں کا آلودہ ہونا)کے ذمہ دار ہم خود ہیںیہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں climate changeآگہی مہم کے سلسلہ میں ماسٹر ٹرینرز کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ معاشرہ کو بہتر اور خوبصورت بنانے کے لیے ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں بہتر منصوبہ بندی سے بہتر زندگی بنائی جاسکتی ہے طلبہ و طالبات کو زیادہ سے زیادہ پودے خصوصاً پھل دار اور سبزیدارموسمی پودوں بارے آگہی دیں اس موقع پر پروفیسر سجاد حسین نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اس سے نہ صرف ماحول خوشگوار ہوتا ہے بلکہ معاشرہ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس موقع پر مختلف کالجز سے پروفیسر ز عبدالستار ( باٹنی) ، امتیاز حسین ( جغرافیہ) ، ماہ رخ حماد ( زوالوجی) ، سیدہ تحریم زہرہ( باٹنی) ، روبینہ ذوالفقار ( جغرافیہ) ، رضوانہ نواز ( باٹنی ) ، مسز عتیقہ فرید ( جغرافیہ ) ، ملک فیاض حسین(زوالوجی) ، پروفیسر امین رضا سابق پرنسپل ک، پروفیسر جمال الدین اظہر ، فوزیہ شہاب ، خالق داد ، و دیگر ماسٹر ٹرینر موجود تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے ۔