ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)تندرست و توانائی سے بھر پور زندگی گذارنے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ہو گا، کھیلوں کی سرگرمیوں میں گرل گائیڈز بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور اچھا کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہیں یہ بات آسیہ پروین گرل گائیڈز ٹرینر آسیہ پروین، فوزیہ یاسمین نے گرل گائیڈز تربیت گاہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی تفصیل کے مطابق گرل گائیڈز ایسوسی ایشن تربیتی سنٹر میں ہفتہ قائد مناتے ہوئے سات روزہ کھیل میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مسز فرحت بخاری، فوزیہ یاسمین، عائشہ خالد، ایمن جمیل، نوریشن ارشد، زرتاشا، ارم رمضان، فرحین، بصیرت، ایمان سحر لغاری، زاہرہ حیدر راؤ، خانسہ، مریم شہباز، اریسہ،زاہرہ حیدر راؤ، سپورٹس ٹیچر سر مرید حسین اور دانیال و دیگر اساتذہ کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سات روزہ کھیل میلے میں کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی، چیئرنگ، تائیکوانڈو، اور دوسرے صحت بخش کھیل کھیلے گئے جس میں بوائز اور گرلز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جن کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
رپورٹ۔ احمد علی قریشی، نیوز رپورٹر ڈیرہ غازی خان