ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ڈیرہ غازی خان گرلز گائیڈ کو لاہور وزٹ کروکرکے جو عزت انہیں بخشی ہے اس سے گرلز گائیڈ ڈیرہ غازی خان کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور ایسا ڈیرہ غازی خان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والی گرلز گائیڈ جو شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور خوبصورت سر سبز بنانے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں انہیں اعزاز بخشنے کے لیے لاہور بلوایا اور پروٹوکول کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہدایات بھی کی اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین ، فوزیہ یاسمین ، فرحت بخاری کے علاوہ ڈیرہ غازی خان کے مختلف تعلیمی اداروں کی 50طلبہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں جنہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ڈی سی ڈیرہ غازی خان کی نگرانی میں لاہور بلوا کر ان کا ویژن دریافت کیے اور انہیں درپیش مسائل کے حل بارے بھی یقین دہانی کرائی وزیر اعلیٰ کی جانب سے ملنے والے پروٹوکول ، اعزاز پر تمام طلبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین اور ڈاکٹر شاہینہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔