ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) درخت ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اور ڈیرہ کو سرسبز و شاداب بنانا ہمارے انتخابی منشور کا حصہ بھی ہے ڈیرہ کو پھلاں دا سہرا بنا کر ہی دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب کے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے سید اعجاز حسین بخاری ایس ڈی او پی ایچ اے ثناء محمد کے ہمراہ سٹی پارک ارشاد نوحی پارک نوازشریف پارک اور شہر کے مختلف چوراہوں اور سڑکوں کے درمیان بنے ڈیوائیڈرز میں کی گئی شجر کاری مہم کے دوران کیا۔انہوں نے گذشتہ ماہ شروع کی گئی شجر کاری مہم میں لگائے گئے پودوں کا بھی معائینہ کیا۔سٹی پارک نوازشریف پارک اور ارشاد نوحی پارک کی تزئین و آرائش اور شجرکاری و واکنگ ٹریک کا بھی معائینہ کیا اور مذکورہ پارکوں کی مخدوش صورتحال کو جلد سے جلد بہتر کرنے کے لیئے مطلوبہ سامان سن کراپ کی طرف سے فراہم کرکے پندرہ دنوں کے اندر اندر اصلاحات کرنے کی تاکید کی۔مزکورہ پارکوں کے مالیوں کو پندرہ دنوں میں لش گرین کرنے اور موسمی پھولدار پودے لگانے اور پارکوں کے قدرتی حسن کو دوبالا کرنے کی خصوصی تاکید کی تاکہ پارک میں سیروتفریح اور واک کی غرض سے آنے والے شہریوں کو بہترین ماحول دستیاب ہو سکے۔اس موقع پر جاوید حیدری ظفر بشیر بھٹہ اور محمد حسین خان ،زاہد مصطفی کھوسہ ایڈووکیٹ بھی حنیف خان پتافی کے ہمراہ تھے۔