ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان )ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں چیئرپرسن کا چارج سنبھال لیا ، مستقبل کے معمار طلبہ و طالبات کو معیاری اور شفاف نتاءج کے لیے ٹیم ورک کی طرح کام کریں گے یہ بات انہوں نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ میں چیئر پرسن کا چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ افسران سے ملاقات کے دوران کہی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ڈاکٹر کشور ناہید رانا کے بطور چیئر پرسن احکامات جاری کر دئیے جس پر انہوں نے گذشتہ روز باقاعدہ طور پر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا اس سے قبل کنٹرولر امتحانات پروفیسر وسیم اختر ، سیکرٹری بورڈ مس مہرونہ لغاری ،ڈیٹا منیجر لاریب مریم، ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین ، چیئر مین سینئر سٹاف ایسوسی ایشن چوہدری اشرف شاد،جنرل سیکرٹری حاجی محمد نصراللہ سندھو ، صدر بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ ، سسٹم اینالسٹ محمد بلال بھٹہ ،پے ٹو چیئر مین سجاد حسین سرکانی ، اسسٹنٹ کنٹرولر محمد اسلام شاکر ، احسان اللہ خان ، سید محمد عابد جواد شاہ ، انور شاہین ، صفدرعلی خان ، محمد اکرم ، رمضان قمر ، سید طیب رضا ، محمد جعفر رضا ، محمد اشرف ، افتخار الحسن چوہان ،اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈمن محمد سعید اقبال، ریسرچ آفیسر عبدالوحید قیصرانی، احمد علی سمیت بورڈ افسران و اہلکاران انکا پرجوش استقبال کیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر وسیم اختر نے میٹرک سالانہ امتحان2019کے نتاءج کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دیتے بتایا کہ نتاءج کی تیاری ترتیب شدہ شیڈول سے آگے چل رہے ہیں انشاء اللہ نتیجہ اچھا شفاف اور معیاری ہوگاجس پر چیئر پرسن ڈاکٹر کشور اناہید رانا نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایمپلائز اور افسران کو ایک دوسرے کے تعاون اور ٹیم کی طرح کام کرنے کو ترجیح دینے کا کہا آخر میں ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بورڈ اور بورڈ ایمپلاز کی فلاح و کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی ۔ واضح رہے کہ اس قبل پروفیسر مظہر حسین گشکوری ڈایکٹر تعلیمات ڈیرہ ڈویژن کے پاس چیئر مین بورڈکا اضافی چارج تھا ۔