ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہ میں ملک و قوم اور بہتر مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے ، علم حاصل کرنا اور اساتذہ کا احترام کرنا مہذب قوموں کا شیوہ ہے
یہ بات انہوں نے گذشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1سینٹر آف ایکسی لینس سکول میں پودا لگاتے ہوئے پرنسپلریٹائرڈ کرنل ملک محمد اعجازکے ہمراہ کہی انہون نے سکول میں پودے لگائے اور مختلف کلاسز کا دورہ کرتے ہوئے سکول کے ہال رومز کا بھی جائزہ لیاجہاں پر ہونہار طلبہ کے نام آنر بورڈ پر نصب تھے اس موقع پر زائد عباس و دیگر اساتذہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔