ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ٹریفک چوک پر زینب کو انصاف دلانے اسکے اور دیگر متاثرہ بچوں کے لواحقین کے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لیے احتجاجی پروگرام کیا جس میں ڈاکٹر شاہینہ اور دیگر شرکا نے کہا اب قوم کا اس طرح کے سانحات کو برداشت کرنے کا حوصلہ ختم ہوچکا ہے اگر حکمران ان واقعات کو روک نہیں سکتے تو حکومت چھوڑ دیں جلد از جلد نئے الیکشن کرائے جائیں حکمران حوش کے ناخن لیں پولیس کو وئی آئی پی ڈیوٹی سے ہٹا کر اور اس میں ریفارمز لا کر انہیں عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت پر مامور کریں چیف جسٹس سے التجا ہے کہ فوری انصاف فراہم کریں قوانین میں تبدیلی لا کر اس طرح کے واقعہ کی مجرمان کو شارع عام پھانسی دیں اس موقع پر زینب کو انصاف دلانے کے لیے نعرے بازی بھی کی گئی ڈاکٹر شاہینہ نے اپنی نظم ’’ ماں کی فریاد ‘‘ اور آرٹیکل تقسیم کیے آخر میں زینب کے لواحقین کے صبر اور مجرمان کی جلد گرفتاری اور پاکستان میں امن و انصاف کی دعا کی گئی پروگرام میں ذوالقرنین نتکانی ، انیس الرحمن ، اعجاز لغاری ، ارسلان خٹک ، ساجد ، غلام رسول ، ریاض احمد ، انعم زہرہ ، فاطمہ ، فرزانہ ، کشف کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔