ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان )پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میڈم غزالہ قدوس نے کہا ہے کہ جیسے موت کا وقت مقرر ہے ویسے ہی سرکاری ملازمت کا بھی وقت مقرر ہے لیکن جہاں ہم اپنی زندگی گذار رہے ہوتے ہیں اس جگہ سے ایک لگاؤ ایک رشتہ قائم ہو جا تا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ملازمت کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتی ہے ہر قدم سنبھل کر رکھنا پڑھتے ہیں دوران تعیناتی اصول اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنایا ڈیرہ غازی خان سے بہت سے یادیں لے کر جا رہی ہوں یہ بات انہوں نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان سے قبل مختلف اداروں کے سربراہان میڈم شاہینہ ، شاہینہ محبوب ، صدر گرلز گائیڈ مسز شہناز سلیم ، گرلز گائیڈ کمشنر طاہرہ یاسمین ، کاشفہ الطاف ،آسیہ پروین، فرحت بخاری ، فرزانہ سجاد بخاری انجم افشاں ، رخشندہ جبیں ، صوفیہ بتول ، رضیہ سلطانہ ، شگفتہ بقاء ، حرا ثمرین ، رمیصاء نجیب، فوزیہ یاسمین ، مطمین راحت ، طلعت اسحاق قریشی ، اشناء ندیم، نمرہ قادر ، نغمہ شاہین ، میمونہ نواز ، مس عذرا پروین ، فرزانہ بتول ، میڈم آسیہ ، جمیلہ رحمن ، مس شاذیہ کنول ، ملک عرفان کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب میں موجود شرکا نے میڈم غزالہ قدوس کی خدمات کو سراہاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ میڈم غزالہ قدوس نے نہ صرف پرنسپل شپ بلکہ ٹیچنگ کے دوران بھی مثالی کردار ادا کیا انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے جانے سے جس خلا پیدا ہوگا اس پر کرنا یقیناًبہت مشکل ہوگا آخر میں گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین ، فوزیہ یاسمین ، طاہرہ یاسمین ، کاشفہ الطاف ، فرحت بخاری ، رومیصاء نجیب ، پرنسپل ڈگری برائے خواتین میڈم شاہینہ ، میڈم شاہینہ محبوب و دیگر نے انہیں پھول اور تحائف پیش کیے اور انکی زندگی میں مزید خوشیاں اور آسانیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔ فوٹو ای میل سے لے لیں۔