ڈیرہ غازی خان( صبح پا کستان) ا پاکستان علماء کونسل ضلع ڈیرہ غازیخان کے اعلی رکنی وفد نے سرپرست اعلی پاکستان علماء کونسل پنجاب و ممبر اتحاد بین المسلمین پنجاب حضرت مولانا پیر خواجہ اسعد حبیب شاہجمالی حفظہ اللہ تعالی کی سربراہی میں ہر دلعزیز ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز سے ملاقات کی ۔ وفد میں صدر پاکستان علماء کونسل ضلع ڈیرہ غازیخان ،قاری محمد جابر ،سیکٹری جنرل پاکستان علماء کونسل ضلع ڈیرہ غازیخان قاری محمد فیصل،ڈویژنل سیکٹری پاکستان علماء کونسل مولانا اصغر الحسینی ،ڈویژنل سیکٹری اطلاعات نشریات مولانا ساجد قادری حنفی ،سیکٹری اطلاعات و نشریات ضلع ڈیرہ غازیخان ، محمد عمر فاروق مکی، سیکرٹری سیکٹری فنانس پاکستان علماء کونسل ضلع ڈیرہ غازیخان جناب شوکت الحق سمیت دیگر احباب شامل تھے اس ملاقات میں پاکستان علماء کونسل کے وفد نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو ڈیرہ غازیخان میں مثالی امن و امان قائم کرنے پر خصوصا محرم الحرام میں سلامتی کی فضا قائم کرنے پر گلدستہ سلامتی پیش کیا ۔ اور اسطرح حضرت شیخ شاہجمالی نے واضح کیا ملک بھر میں امن و سلامتی قائم کرنے پر تمام سلامتی کے اداروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اسطرح پاکستان علماء کونسل ہر نیکی امن وسلامتی اور فلاح کے کاموں میں بھرپور تعاون کرتی رہیگی اور قابل اصلاح معاملات میں رہنمائی بھی کرتی رہیگی اس دوران ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ ہم علماء دین اور اللہ تعالی کے پیارے بندوں کی دعاوں کے صدقے چل رہے ہیں اور کہا کہ میں بہت جلد آپکے مدارس کا دورہ کرونگا