ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)معروف ٹرانسپورٹر الحاج حاجی محمد جہانگیر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ، جنرل بس اسٹینڈ کی صفائی ستھرائی ، ناجائز تجاوزات اور ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو جنرل بس اسٹینڈ سمیت ٹرانسپورٹر کے مسائل جلد ا ز جلد حل کرانے کی یقینی دہانی ، یہ بات سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و معروف ٹرانسپورٹر حاجی محمد جہانگیر نے زیب خان موسیٰ خیل کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شب و روز محنت کر رہے ہیں انکا ویژن قابل قدر ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل بارے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ جنرل بس اسٹینڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے حکومت پنجاب کی جانب سے جو اربن بسیں چلائی گئی ہیں ان بسوں کے نام پر نجی کمپنی نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اپنے پرائیویٹ مسافر وں کو اربن بسوں پر سفر کروا رہے ہیں جس پر انہوں نے سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جنرل بس اسٹینڈ پر صفائی کے بہتر انتظامات بنانے اور ناجائز تجاوزات ہٹانے کی نہ صرف یقینی دہانی کرائی بلکہ ضلعی انتظامیہ کو مسئلہ کو جلد از جلد حل کرانے کی ہدایت بھی جاری کیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملکی معیثت میں اپنا کردار احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں انکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے انہوں نے ٹرانسپورٹر ز کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی پر انکا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد ان کے مسائل حل ہوسکیں گے اور جو حکومت کو دھوکہ دیکر سرکار کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انکے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا ئے گا اس موقع پر انکے ہمراہ محمد زوہیب خان موسیٰ خیل بھی موود تھے ۔