ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)کنٹرولر امتحانات پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور پروفیسر محمد منور حسین نے کہا کہ ہنر مند طلبہ و طالبات ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ہ میں اپنا اور ان طلبہ و طالبات کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے انہیں شفاف اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ امتحانی نظام بھی بہتر بنانا ہوگا کیونکہ آگے جا کر انہی طلبہ و طالبات نے ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے یہاں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریینگ انسٹیٹیوٹ ریلوے روڈ ڈیرہ غازی خان میں امتحانات کے عمل کو شفاف، معیاری اور بہتر بنانے کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ امتحان کو شفاف اور معیاری انداز میں منعقد کرانے کے لیے سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، موبائل انسپکٹرز ، ڈسٹریبوٹ انسپکٹر اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور ساتھ ساتھ ریذیڈنٹ انسپکٹر ز بھی امتحانی مراکز میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ طلبہ و طالبات کو دوران امتحان کسی دوشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ورکشاپ میں سپروائزری سٹاف سمیت کے علاوہ سابق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین ، چیف سیکریسی آفیسر ٹیکنیکل بورڈ لاہور ، ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا فیض محمد بزدار نے تمام شرکا خصوصاً کنٹرولر امتحانات لاہور پروفیسر منور حسین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے امتحانات کو معیاری اور شفاف انداز میں کرانے کی بھر پور یقین دہانی کرائی ان سے قبل چیف سیکریسی آفیسر ٹیکنیکل بورڈ نے سپروائزر ی سٹاف کو بورڈ ہذا کے ایس او پیز بارے بھی آگاہ کیا ۔