ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) ناظم تعلیمات ڈیرہ ڈویژن پروفیسر مظہر حسین گشکوری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حسن قرات اور نعت رسول مقبول کے مقابلہ جات کا مقصد نہ صرف طلبہ و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہے بلکہ دین سے لگاؤ بھی ہے ڈیرہ غازی خان کے طلبہ باصلاحیت اور کچھ کر دکھانے کے جذبہ سے سر شار ہیں بس انہیں پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سکالر شپ ، ٹائلنٹ ہنٹ ، یوتھ فیسٹیول اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ وطالبات کو فراہم کیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن قرات اور نعت رسول مقبول کے پوزیشن ہولڈر ز میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پروفیسر سجاد حسین پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس اور دیگر کالج کے سربراہن کے علاوہ پوزیشن ہولڈر اور انکے والدین نے بھر پور شرکت کی آخر میں انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں چیک تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابی کی دعا بھی کی۔