ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان ) با اثر شخصیت نے غریب امام مسجد کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا درجنوں افراد کا پر امن احتجاجی مظاہرہ مقدمہ خارج کرنے کی اپیل مقدمہ خارج نہ ہوا تو آرپی او آفس کے باہر دھرنا دیں گے تفصیل کے مطابق گدائی شمالی کے درجنوں افراد نے گزشتہ روز خدابخش چوک پر مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس پر الزام عائد کیا کہ تھانہ گدائی میں جامع مسجد کے غریب امام قاری سیف اللہ کے بیٹے محمد مدنی کے خلاف درج ہونے والا فائرنگ کا مقدمہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے یہ مقدمہ دراصل ایک با اثر شخصیت کے ایما پر درج کیا گیا ہے مظاہرین نے مزید بتایا کہ امام مسجد کے جس بیٹے کو اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے وہ وقوعہ کے دن شہر سے باہر ایک کام کے سلسلے میں جھنگ گئے ہوئے تھے جس کی گواہی درجنوں افراد برحلف دینے کو تیار ہیں مظاہرین میں شامل مفتی محمد عبداللہ ، قاری واحد بخش، ابوبکر ، کریم بخش ، واحد بخش و دیگر کا کہنا تھا کہ کہ ایک با اثر شخصیت کے ایما پر سعید احمد نامی شخص کی مدعیت میں اپنی بیوی پر فائرنگ کا مقدمہ نمبر 539;47;19 تھانہ گدائی میں درج کروایا جس میں موقف اختیار کیا کہ نزدیکی جامع مسجد صدیقیہ کے امام قاری سیف اللہ کے بیٹے محمد مدنی نے فائرنگ کرکے اس کی بیوی کو زخمی کیا ہے اس معاملہ کی اطلاع جب امام مسجد کو ہوئی کہ اس کے بیٹے کے خلاف تھانہ گدائی میں فائرنگ کا مقدمہ درج ہوا ہے تو امام مسجد اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مقدمہ کے مدعی سعید کے پا س گیا اور حلف دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا وقوعہ کے دن شہر سے باہر تھا اس مقدمہ میں میرا بیٹا بے گناہ ہے اس لئے مقدمہ خارج کیا جائے مقدمہ کے مدعی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کا چیئرمین میرے ساتھ ہے ہم آپ کے گھر کے دیگر نوجوانوں اور بزرگوں کے خلاف بھی پرچے درج کروا کر تھانے میں بند کروا دیں گے لہذا آپ کے لئے بہتر ہے کہ آپ اپنے گھر وغیرہ چھوڑ کر شہر بدر ہو جائیں امام مسجد قاری سیف اللہ نے کہا کہ اگر ہمارا کوئی جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار حاجی خدا بخش ہوں گے ۔ جب سے ہمارے خلاف پرچہ درج ہوا ہے ہم اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہ میں با اثر شخصیت کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں انہوں نے کہا اس وقت ہماری فیملی پر زمین تنگ کر دی گئی ہے با اثر شخصیت ہمارے خلاف جھوٹے اور من گھڑت پرچے بنوا کر ہمارے مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار آئی جی پنجاب آرپی او ڈیرہ غازیخان عمران احمد اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ میں تحفظ فراہم کیا جائے اور تھانہ گدائی میں درج مقدمہ نمبر 539;47;19 خارج کیا جائے ۔