ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) ایپسا پرائیویٹ سکولز کے مسائل حل کرنے میں بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم سب شبیر احمد ہاشمی کی قیادت میں متحد ہیں سمر کیمپ کی اجازت معیار تعلیم بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار خورشید احمد تالپور نے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (ایپسا) کی ضلعی باڈی کا ماہانہ اجلاس ضلع کے تفریحی مقام فورٹ منرو کے مقام پر ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا جس میں مرکزی چیئرمین ضیاء السلام قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں اگلے تین ماہ کیلئے پلانننگ کی گئی جس کے مطابق ہر ماہ کے پہلے جمعہ کو سٹی باڈی کا اجلاس ہوگا، مہینے کے دوسرے۔ جمعہ تحصیل تونسہ شریف، تیسرے جمعہ تحصیل ڈیرہ اور چوتھے جمعہ کو تحصیل کوٹ چھٹہ کی باڈی کا اجلاس ہوگا جس میں ضلعی عہدیداران کا شامل ہونا ضروری ہوگا۔ رمضان المبارک میں یونٹ کی۔ سطح پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اور عیدکے موقع پر ضلع کی سطح پر عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء کو ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف انصاری نے بتایا ضلع کی تمام باڈیز کا حلف لیا جاچکا ہے اور پورے ضلع میں ایپسا پرائیویٹ سکولز کے مالکان سے رابطے میں ہے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین ضیا ء السلام زاہد قریشی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے سی ای او ایجوکیشن اور ڈی سی ڈی۔ جی خان سے چند روز میں ملاقات کی جائے گی۔ تاکہ سالہاسال سے رکے ہوئے رجسٹریشن کیس کا فوری حل نکالا جا سکے اور سکولز مالکان کو رجسٹریشن لیٹر جاری کرایا جاسکے۔ میٹنگ کے بعد اجلاس کے شرکائنے جنوبی پنجاب کے مری فورٹ منرو کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا جن میں فاطمہ جناح پارک، ترموں جھیل، ڈیمس جھیل، پیالہ پوائنٹ اور فلیگ پوائنٹ شامل تھے۔ اجلاس میں ڈاکٹر اعظم، شفقت بلال، عبدالخالق بابر، غلام حسن، محمد سلیم، محمد عارف ، اشفاق احمد ، مبشر علی لنگاہ نے شرکت کی۔