ڈیرہ غازی خان { صبح کستان} کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ حبیب الرحمن گاڈی نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان2020کے پانچویں روزپنجابی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ کے پیپر ہوئے جس میں 1115طلباء طالبات نے شرکت کی جن کے لیے95فرسٹ ٹائم اور 68امتحانی مراکز سکینڈ ٹائم قائم کے گئے امتحانی عمل پر امن اور شفاف رہا یہ بات انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر امتحانی صورتحال بتاتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ہونیوالے پیپر پنجاب میں 230طالبات جبکہ 261طلباء نے اسی طرح آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ کے پیپر میں 344طالبات اور 280طلباء نے شرکت کی حبیب الرحمن نے مزید بتایا کہ طلباء و طالبات کو پر امن امتحانی ماحول فراہم کرنے اور نقل /بوٹی مافیا کی حوصلہ شکنی کے لیے سیکرٹری بورڈ عبدالوحید قیصرانی کے ہمراہ وہ خود بھی امتحانی مراکز کا معائنہ کر تے رہے ہیں اسکے علاوہ اسپیشل سکواڈ میں شامل سید دلشاد حسین موبائل انسپکٹر نے گورمنٹ بوائز کالج ہال راجن پور، انیلہ کرن زیدی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی پور، ڈپٹی ڈی ای او ز روہی مہناز، نوید عبداللہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری کالج کوٹ ادو،نسیم اختر موبائل انسپکٹر نے گورنمنٹ گرلز کالج مظفر گڑھ کا جبکہ دیگر ممبران مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے امتحانی عمل کو شفاف بنانے میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کیا۔